پاکستان میں انقلاب صرف انتخابات کے ذریعے آئے گا وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین سے وابستہ ہے، وزیر اعظم

انشاءاللہ پاکستانی قوم ضرب عضب میں کامیاب ہو گی،وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین سے وابستہ ہے، ملک میں انقلاب صرف انتخابات کے ذریعے آئے گا۔

پاکستان بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دوبارہ امن و امان کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے، ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی گفت و شنید کے ذریعے طالبان سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری یہ کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں شروع کردہ آپریشن ضرب عضب کو پوری قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ پاک فوج اپنے آپریشن میں کامیاب ہوگی۔


وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ قانون کی بالادستی کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں پہلے بھی اس کے لئے قربانی دی ہے اور آئندہ بھی ہر قربانی کے لئے تیار ہیں ۔ موجودہ حکومت سیاسی قوتوں سے ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے ہم ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اسی نیک نیتی کے تحت ہم نے بلوچستان میں اپنی اکثریت ہونے کے باوجود نیشنل پارٹی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنائی اور وزارت اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کے حوالے کی۔

 
Load Next Story