چین کے خلا میں بھیجے گئے راکٹ کا ملبہ دیہات پر گر گیا ویڈیو وائرل

پولیس نے مقامی افراد کو راکٹ کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے سے روک دیا

پولیس نے مقامی افراد کو راکٹ کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے سے روک دیا

چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجے گئے راکٹ کا مبینہ ملبہ کچھ دیر بعد ایک دیہات میں گر گیا جسے دیکھ کر دیہاتی ڈر گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان سے راکٹ ٹوٹا ہوا ایک بڑا ٹکڑا تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر اور ویڈیوز میں راکٹ کے ملبے کو ایک کھیت میں گرا دیکھا جا سکتا ہے تاہم بعد میں ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹادیا گیا۔




عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت ہولناک منظر تھا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے بقول مقامی پولیس اہلکاروں نے ملبے سے دور رہنے اور تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے بھی روک دیا۔

دوسری جانب چین کی جانب سے خلا میں لانچ کیے گئے راکٹ کے تباہ ہونے اور ملبے گرنے کی تصاویر اور ویڈیوز پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 
Load Next Story