خاتون اینکر کے زیادتی اور قتل کا منصوبہ امریکی خفیہ افسر نے ناکام بنا دیا

ملزم ایک شاپنگ مال میں سیکیورٹی گارڈ ہے اور اس سے قبل بھی 2 خواتین کے اغوا پر سزا کاٹ چکا ہے


ویب ڈیسک June 25, 2024
برطانوی ٹی وی اینکر کے زیادتی اور قتل کا منصوبہ امریکی خفیہ افسر نے ناکام بنادیا

امریکی خفیہ ایجنسی کے افسر نے برطانوی حکومت کو معروف ٹی وی اینکر کے اغوا، زیادتی اور قتل کے منصوبے کی بروقت اطلاع دیکر ملزم کو گرفتار کروا دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی وی اینکر ہولی ولوبی کے اغوا، زیادتی اور قتل کرنے کا منصوبہ ایک شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے 2021 سے 2023 کے درمیان بنایا تھا۔

امریکی خفیہ ایجنسی کے افسر کی اطلاع پر برطانوی پولیس نے مبینہ ملزم گیون پلمب کو حراست میں لے لیا جس کے خلاف مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم ملزم نے ان الزامات کی عدالت میں تردید کی ہے۔

برطانوی پولیس کے بقول ملزم کے موبائل سے خاتون اینکر کی 10 ہزار سے زائد تصاویر ملی ہیں۔ یہ ایک عادی مجرم ہے جسے اس سے قبل 2 خواتین کے اغوا پر سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں