پاکستان ریلوے کا 7 سال بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ
آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں، جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاک فوج سمیت دیگر ملکی ثقافت کو نمایاں کیا جائے گا
پاکستان ریلوے نے جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، 7سال بعد چلنے والی آزادی ٹرین ملک بھر میں 22 دن تک ٹریک پر رواں دواں رہے گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزارت اطلاعات کی ہدایات پر ڈائریکٹر آپریشنز ریلوے نے ریلوے ہیڈکوارٹرز سے اخراجات کے تخمینے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ملک بھر میں 22 روز تک چلنے والی آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں، جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاک فوج سمیت دیگر ملکی ثقافت کو نمایاں کیا جائے گا۔