سیاحتی ایجنسیوں نے عازمین حج کو غلط ویزے جاری کیے سعودی عرب

ان ویزوں میں حج پرمٹ شامل نہیں تھا، سعودی وزرت داخلہ


ویب ڈیسک June 25, 2024
فوٹو فائل

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی مختلف سیاحتی ایجنسیوں نے عازمین حج کو غلط ویزے جاری کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مختلف سیاحتی ایجنسیوں کی جانب سے جاری کیے جانے والے ویزوں میں حج پرمٹ شامل نہیں تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق کچھ سیاحتی ایجنسیوں نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حج سیزن شروع ہونے سے دو ماہ پہلے ہی اپنے صارفین کو مکہ سفر کرنے کی ترغیب دی۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا حج سیزن کے دوران سعودیہ میں 1301 عازمین جاں بحق ہوئے جن میں سے 1071 کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا، سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران 465،000 افراد کا علاج معالجہ کیا گیا جن میں سے 141،000 کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں