نانا پاٹیکر کو فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں کیوں نہیں لیا گیا اداکار نے بتادیا
بلاک بسٹر ’ویلکم‘ سیریز میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور کی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا
بالی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی سیریز 'ویلکم' کی نئی فلم 'ویلکم ٹو دی جنگل' آنے والی ہے اور سینئر اداکار نانا پاٹیکر اس کا حصہ نہیں ہیں۔
بلاک بسٹر 'ویلکم' سیریز میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور کی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا اور انہوں نے گینگسٹرز کا کردار نبھایا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں 'ویلکم ٹو دی جنگل' میں شامل نہ کرنے پر اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید فلم میکرز نے سوچا ہو کہ یہ (نانا پاٹیکر) بہت پرانا ہے اور اسے اب نہیں لینا چاہئے۔
اس موقع پر سینئر اداکار نے اپنے بڑے بیٹے کی موت کا تذکرہ بھی کیا جس کا ڈھائی برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔
نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا پیدائشی طور پر آنکھوں کی بیماری میں مبتلا تھا اور وہ اس کیلئے بہت فکر مند تھے کہ لوگ اس کو دیکھ کر کیا کہیں گے۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ بچہ خود کیا محسوس کرہا ہے وہ صرف خود یہ سوچتے رہے کہ دنیا کیا کہے گی۔