اسٹیٹ بینک نے کھاتے داروں کے لئے زکوۃ کی کٹوتی کا نصاب مقرر کردیا

زکوۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے کھاتے داروں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک June 26, 2014
ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوۃ کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں برس کھاتے داروں کے اکاؤنٹ میں 38ہزار 810 روپے یا اس سے زیادہ رقم پر زکوۃ کی کٹوتی کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں برس کے لئے زکواۃ کا نصاب مقرر کردیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 38 ہزار 810 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکوۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی۔ تاہم زکوۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے کھاتوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوۃ کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام ملکی اور غیر ملکی بینک یکم رمضان المبارک کو عوام کے لئے خدمات معطل کرکے کھاتوں سے زکوۃ کی کٹوتی کرتے ہیں پھر یہ رقم مرکزی بیت المال میں جمع کرائی جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں