خواتین کے لیے مخصوص ’’پنک بس‘‘ میں آگ لگ گئی

پیپلز بس سروس کی روٹ نمبر 1 کی پنک بس میں آگ لگ گئی


ویب ڈیسک June 26, 2024
(فوٹو: فائل)

پیپلز بس سروس کی خواتین کے لیے مخصوص روٹ نمبر 1 کی پنک بس میں آگ لگ گئی۔


پنک بس R1 کے پچھلے حصے میں آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب صبح ساڑھے آٹھ بجے بس اپنے روٹ پر پی اے ایف بیس فیصل کے پل کے نیچے سے گزر رہی تھی۔


جب بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اس وقت مسافر خواتین کا بے پناہ رش تھا۔ آگ لگتے ہی مسافروں میں ہڑبونگ مچ گئی اور تیزی سے بس سے اترنے کے دوران کئی خواتین سڑک پر گرگئیں۔


آگ بس کے بلوور میں لگی تھی جس پر قریب سے گزرنے والی پیپلز ریڈ بس سروس کے عملے نے فائر ایکسٹنگوشرز کے ذریعے قابو پایا۔ فوری کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ہڑبونگ مچنے اور خواتین کے ایک دوسرے پر گرنے کے باعث کچھ مسافر خواتین زخمی ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں