پیسکو افسر کروڑوں کی کرپشن میں ملوث نکلا ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

ملزم نے دوران تعیناتی نوشہرہ میں واقع عثمان زادہ نامی صابن فیکٹری کے مالک کی بجلی چوری میں معاونت کی


ویب ڈیسک June 26, 2024
(فوٹو: فائل)

پیسکو کا افسر کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث نکلا، جسے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔


ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے ایک بڑی کارروائی میں پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ایس ڈی او کو گرفتار کرلیا، جو کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث تھا۔


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم وسیم احمد نوشہرہ میں بطور ایس ڈی او تعینات تھا۔ملزم نے دوران تعیناتی نوشہرہ میں واقع عثمان زادہ نامی صابن فیکٹری کے مالک کی بجلی چوری میں معاونت کی اور بجلی چوری کے عوض کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی۔


ملزم کی معاونت سے ہونے والی بجلی چوری سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ملزم کو پیسکو ایم اینڈ ٹی آفس پشاور سے گرفتار کیا گیا ، جس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


ایف آئی اے نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں