افغانستان شمالی وزیرستان سے فرار ہونیوالے دہشت گردوں کو روکے دفتر خارجہ

حکومت شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی مدد کررہی ہے پاکستان نے کسی بیرونی امداد کی اپیل نہیں کی، تسنیم اسلم


ویب ڈیسک June 26, 2014
شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ ہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا گیا ہے اور یہ افغانستان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ تعاون کرے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، یہ افغانستان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ تعاون کرے، گزشتہ دنوں محمود خان اچکزئی کے کابل کے دورے کا مقصد بھی سرحدی انتظامات میں افغانستان کا تعاون حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغان قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر سپانتا اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے سرحدوں پر کڑی نگرانی اور اسے محفوظ بنانے کے حوالے سے مذاکرات کررہے ہیں، امید ہے کہ افغانستان سرحد پر سیکورٹی بڑھانے کے لئے پاکستان کی اپیل کا مثبت جواب دے گا۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی مدد کررہی ہے، پاکستان نے کسی بیرونی امداد کی اپیل نہیں کی تاہم متحدہ عرب امارات نے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے امداد کی پیشکش کی ہے،شمالی وزیرستان کے لوگ ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں اور بحیثیت قوم یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور ان کی مدد کریں، دفتر خارجہ کا عملہ اپنی ایک دن کی تنخواہ آئی ڈی پیز کو دے گا۔

پریس بریفنگ کے دوران جب طاہر القادری سے متعلق سوال پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ سیاسی تقریر کی جگہ نہیں، اس بارے میں ان سے سوالات نہ کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ 75 پاکستانی خاندانوں نے سری لنکا میاں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں