اسلام آباد ہائی کورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ابھی نام نکال رہے ہیں لیکن آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری


ویب ڈیسک June 26, 2024
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔ (فوٹو، انٹرنیٹ)

ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور زرتاج گل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایف آئی آر کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا جس کے مطابق دو ایف آئی آر میں زرتاج گل کا نام ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں ارکان اسمبلی آرہے ہیں عدالت میں، آئی جی کو بلاوں گا اور پوچھوں گا، ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو آپ نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، میرے پاس تو کسی گینگ یا دہشت گردوں کا کیس نہیں آیا، ایک بندہ رکن قومی اسمبلی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، کوئی ہے پوچھنے والا جو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ان پر کون کون سے کیسز میں ہیں؟ وکیل اسامہ طارق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 567 اور 340 میں جواب جمع کرا دیے، آج ارجنٹ میں متفرق درخواست لگی۔ عدالت نے پوچھا کہ دو ہی مقدمات ہیں کیا، دونوں میں ضمانت پر ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ کسی اغواء برائے تاوان، گینگ ریپ والوں کا کیس نہیں آیا، سب ممبران اسمبلی آرہے ہیں، چھوٹے الزامات ہیں، تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، ابھی نام نکال رہے ہیں لیکن آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |