ملک کیلئے محدود بالنگ! لیگز کیلئے این او سی، سلمان بٹ بھڑک اٹھے

ویب ڈیسک  بدھ 26 جون 2024
ٹورنامنٹ میں پی ایس ایل کے ٹاپ پرفارمرز اسامہ میر اور عثمان قادر کو نظر انداز کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹورنامنٹ میں پی ایس ایل کے ٹاپ پرفارمرز اسامہ میر اور عثمان قادر کو نظر انداز کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے لیگ اسپنر شاداب خان کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں محدود بالنگ کروانے جبکہ لیگز کرکٹ کھیلنے کو این او سی دینے پر ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔

پاکستان کے ٹورنامنٹ سے جلد باہر ہونے کے سابق کرکٹر سلمان بٹ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں محض 2 بار 4 اوورز کا کوٹہ مکمل کیا جبکہ پی ایس ایل کے ٹاپ پرفارمرز اسامہ میر اور عثمان قادر کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان کا ٹیم میں کردار سمجھ نہیں آرہا ہے، وہ لیگ اسپنر کے طور پر بالنگ نہیں کروارہے جبکہ لوئر مڈل آرڈر میں بیٹنگ بھی نہیں آتی جبکہ دوسری جانب ٹورنامنٹ میں شریک دیگر لیگ اسپنرز میں کلدیپ یادیو، ایڈم زمپا، عادل رشید، کیشو مہاراج، اور تبریز شمسی نے وکٹیں لیں لیکن شاداب ایسا کرنے میں مکمل ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سابق انگلش کرکٹر برہم

سلمان بٹ نے کہا کہ ٹی20 میں اسپیشلسٹ اہم ہوتے ہیں، کلدیپ، زمپا، عادل رشید، کیشو مہاراج اور شمسی کو دیکھیں! وہ بیٹنگ نہیں کرتے لیکن میچ ونرز ہیں، اپنے دماغ سے گیندیں کرواتے اور وکٹیں لیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔