بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ گرفتار
گرفتار ملزمہ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے، ایف آئی اے
ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل راولپنڈی نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمہ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے۔
ملزمہ نے معصوم شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئی تھی۔ ملزمہ کے خلاف متعدد مقدمات اور انکوائریاں درج ہیں جس کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔