قومی اسمبلی وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور
قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زر منظور کرلیے گئے۔
نئے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ کی قومی اسمبلی سے شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ ایوان میں مختلف وزارتوں اور ڈویشنز کے مطالبات زر منظور کرلے گئے جس میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات زر منظور کیے گئے۔
علاوہ ازیں انٹیلی جنس بیورو کا 18 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد، ہوا بازی ڈویژن کے 26 ارب 17 کروڑ 10 لاکھ 93 ہزار کے 3 مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔
اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے 7 ارب 26 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار کے 2، وزارتِ تجارت کے 22 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ 47 ہزار روپے کے 2، مواصلات ڈویژن کے 65 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار کے 4 اور دفاعی پیداوار ڈویژن کے 4 ارب 87 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے 2 مطالباتِ زر منظور کرلیے گئے۔