آئی سی سی رینکنگ بابراعظم رضوان کی مزید تنزلی
ٹریوس ہیڈ نے سوریا کمار یادیو سے پہلی پوزیشن چھین لی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی20 بیٹرز و بالرز رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی۔
آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں 4 درجے چھلانگ لگاکر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 844 جبکہ سوریا کمار یادیو 842 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
اسی طرح کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ میں بھی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، بابر 755 رینٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی جبکہ رضوان 746 پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن پر پھسل گئے ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ سری لنکا کے وینندو ہسرنگا نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک کیلئے محدود بالنگ! لیگز کیلئے این او سی، سلمان بٹ بھڑک اٹھے
بالرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید اپنی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے سرفہرست ہیں، افغانستان کے اسپنر راشد خان ورلڈکپ میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد 2 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 3 درجے چھلانگ لگاکر چوتھی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔