ٹک ٹاکر ربیکا خان کی پُرتعیش منگنی کی تقریب کے چرچے
ٹک ٹاکر جوڑی نے اپنی منگنی پر بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان نے اپنے دیرینہ دوست حسین ترین سے منگنی کرلی۔
حال ہی میں کراچی میں سی ویو کے مقام پر ربیکا خان اور حسین ترین کی پُرتعیش منگنی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں کئی معروف ٹک ٹاکرز نے شرکت کی تھی۔
ربیکا خان اور حسین ترین کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس جوڑی نے اپنی منگنی پر بےتحاشہ پیسہ خرچ کیا۔
منگنی کی تقریب کے لیے جہاں گرینڈ وینیو کا انتخاب کیا گیا تو وہیں ربیکا خان نے اپنے سِلور عروسی لباس پر بھی لاکھوں روپے خرچ کیے، ٹک ٹاکر کے لباس کی قیمت سات لاکھ روپے بتائی جارہی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔
اسی طرح حسین ترین نے بھی مہنگی ترین گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ منگنی کے مقام پر انٹری دی، اُن کی منفرد انٹری نے ساتھی ٹک ٹاکرز اور مداحوں کو حیران کردیا۔
ربیکا خان اور حسین ترین نے اپنی منگنی پر جو کیک کاٹا تھا وہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے کی تقریب کے کیک سے بھی بڑا تھا۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے کا کیک 4 منزلہ تھا جبکہ ربیکا اور حسین ترین کی منگنی کا کیک 6 منزلہ تھا۔
منگنی کی تقریب پر فضول خرچ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ربیکا خان اور حسین ترین پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین کی منگنی سے قبل کئی تقریبات بھی ہوئی تھیں، جن میں بات پکی، ڈھولکی، ڈانڈیا نائٹ، قوالی نائٹ اور مہندی کی تقریب شامل تھی۔

View this post on Instagram