بڈھ بیر 8 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل

واردات میں کلاشنکوف ودیگر اسلحہ استعمال کیا گیا ، ملزمان واردات کے بعد پشاور سے فرار ہو گئے ہیں، تفتیشی ٹیم


ویب ڈیسک June 26, 2024
(فوٹو: فائل)

بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔


گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کو قتل کیے جانے کے کیس میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی کی سربراہی میں 4 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ واردات میں کلاشنکوف ودیگر اسلحہ استعمال کیا گیا جب کہ ملزمان واردات کے بعد پشاور سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے سیلولر ڈیٹا پر کام جاری ہے اور ملزمان کے رشتے داروں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور؛ بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 8افراد جاں بحق


واضح رہے کہ 24 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود ملزمان تاحال گرفتاری نہیں ہو سکے ہیں۔


دوسری جانب بڈھ بیر واقعے میں تفتیش کی نگرانی کے لیے سرکاری وکلا کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پشاور نے حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔


حکم نامے کے مطابق کمیٹی میں سنیئر پبلک پراسیکیوٹرز ارشاد اللہ ، قیصر خان اور شہزاد شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان وقتا فوقتا تفتیش میں رہنمائی اور گائیڈ لائنز دیں گے۔ کمیٹی تفتیشی ایجنسی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گی تاکہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا سکے۔ تفتیشی ایجنسی ضروری معاونت کے لیے متعلقہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ رابطہ رکھے۔ کمیٹی کے ارکان کے خدمات 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں