پشاورایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لئے نیا پلان تشکیل دے دیا گیا

ایئرپورٹ کے اطراف چار نئی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی جبکہ قریب رہائش پذیر افراد کے کوائف بھی جمع کیے جائیں گے


ویب ڈیسک June 26, 2014
ایئرپورٹ کے اطراف دو منزلہ عمارتوں کا ڈیٹا پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کی ہدایت،فوٹو:فائل

گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی حکام نے باچا ایئرپورٹ کے لئے نیا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعے کےبعد ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے نیا سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ایئرپورٹ کے اطراف چار نئی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی جبکہ ایئرپورٹ کے قریب رہائش پذیر افراد کے کوائف جمع کرنے کو بھی لازمی قرار دیا گیاہے۔سکیورٹی پلان کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف دو منزلہ عمارتوں کا ڈیٹا پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 24 جون کی رات پشاور ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز پرفائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 2 فلائٹ اسٹیورڈ زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس حکام نے فائرنگ کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |