امریکی حکومت کا اپنے ملازمین کو گوگل فون اپ ڈیٹ کرنے کا حکم

اینڈرائیڈ پکسل کے فرم ویئر میں ایک مبہم نقص کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے


ویب ڈیسک June 26, 2024

امریکی حکومت نے پر اسرار سیکیورٹی نقص کی وجہ سے اپنے ملازمین کو فوری طور پر اپنے گوگل پکسل فونز اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اس نقص کا حل جاری کیا جا چکا ہے جس کا تعلق مبینہ طور پر اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں موجود ایک بگ سے ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے اس کے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں گئی کہ یہ بگ کس طرح نقصان پہنچا سکتا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا کہ اینڈرائیڈ پکسل کے فرم ویئر میں ایک مبہم نقص موجود ہے جو پریولیج ایسکیلیشن (ایک تکنیک جس کو استعمال کرتے ہوئے سائبر حملہ آور کسی سسٹم تک غیر قانونی رسائی حاصل کر لیتا ہے) کو ممکن بناتا ہے۔

انتباہ میں مزید کہا گیا کہ وینڈر کی ہدایات کے مطابق اقدامات کا اطلاق کریں اور اگر اقدامات دستیاب نہیں تو پروڈکٹ کا استعمال بن کر دیں۔

یہ سیکیورٹی ایشو ایک زیرو ڈے ایکسپلائیٹ ہے یعنی ہیکرز اس نقص کو حل کرنے کے لیے اقدامات سے قبل ہی اس کو استعمال کرتے ہوئے سائبر حملہ کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں