پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

اسلحے کی نمائش، گاڑیوں کے کالے شیشوں، ہوائی فائرنگ اور غیررجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر پابندی ہوگی

پشاور میں دفعہ 144 کا اطلاق 25 جون سے 25 جولائی تک ہوگا—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کی حکومت نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی ہوگی۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پشاور میں دفعہ 144 ایک ماہ کے لیے 25 جون سے 25 جولائی تک نافذ رہے گا۔
Load Next Story