کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی افغان طالبان کر رہے ہیں رپورٹ

پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ فراہم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک June 26, 2024
پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ فراہم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے

پاکستان نے بارہا ٹی ٹی پی کو پناہ فراہم کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغان سرزمین سے پاک وطن میں ہونے والی دہشت گردی کو روکے۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے متعدد بار پاکستان میں حملے کروائے اور پاک وطن کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوششیں کیں۔

رواں سال بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ اور جون میں دیر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملے ٹی ٹی پی کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی واضح مثالیں ہیں۔

پاکستان سمیت کئی ممالک نے افغانستان سے ہونے والی ٹی ٹی پی کی دہشتگردانہ کارروائیوں پر انتہائی تشویش کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب افغان حکومت کی بارہا تردید کے باوجود ٹی ٹی پی کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

افغان طالبان ٹی ٹی پی کے ارکان کو سرحدی علاقوں سے ہٹا کر باقاعدہ اب افغانستان کے مختلف صوبوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان سرزمین پر طالبان ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں خصوصاً صوبہ خوست میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طالبان کے اس اقدام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ برسوں سے ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے۔

کیا ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے شواہد منظر عام پر آنے کے بعد بھی افغان طالبان اپنی سرزمین سے اٹھنے والی دہشت گردی سے انکار کرتے رہیں گے؟

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں