وزیراعلیٰ سندھ صوبے پر واجب الادا بجلی کے بل ادا کریں عابد شیر علی

ہم چاہتے تو خیبر پختونخوا میں حکومت بنالیتے لیکن مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو موقع دیا،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی


ویب ڈیسک June 26, 2014
عمران خان الیکشن کا رونا روتے رہتے ہیں جبکہ الیکشن کو ایک سال ہوگیا ہے عابد شیر علی ، فوٹو:فائل

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ واسا سمیت صوبے کے تمام سرکاری محکموں پر واجب الادا بجلی کے بل ادا کریں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابدشیر علی نے کہا کہ وفاق کراچی کو طے شدہ معاہدے کے تحت پوری بجلی فراہم کررہا ہے لیکن سندھ کی جانب سے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی لہٰذا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ واسا سمیت تمام سرکاری محکموں پر واجب الادا بجلی کے بل ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تو خیبر پختونخوا میں حکومت بنالیتے لیکن مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو موقع دیا لہذٰا اب وہ صوبے کے عوام کے لئے کچھ کرکے دکھائیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کا رونا روتے رہتے ہیں جبکہ الیکشن کو ایک سال ہوگیا ہے،ہماری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف جماعتیں سازشی محل بنائیں لیکن آئی ڈی پیز کے لئے بھی کچھ کرکے دکھایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں