پی آئی اے کی نجکاری اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان

6 شارٹ لسٹڈ کمپنیوں نے پی آئی اے سے تفصیلات مانگی ہیں، ذرائع

فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلیے 6 کمپنیاں شارٹ لسٹ ہوچکیں، شارٹ لسٹ کمپنیوں نے پی آئی اے سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔

شارٹ لسٹ کمپنیوں نے مالی امور کا جائزہ لینے کیلیے جولائی تک وقت مانگا ہے، شارٹ لسٹ کمپنیوں کے کنسورشیم کو پی آئی اے کی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story