کم وقت میں پانی کی پستول سے 10 سوڈا کین گِرانے کا ریکارڈ

ڈیوڈ رش نے 4.92 سیکنڈ میں پانی کی بندوق سے 10 خالی سوڈا کین گِرا کر یہ ریکارڈ بنایا


ویب ڈیسک June 27, 2024

سیریل ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے پانی کی بندوق سے 10 خالی سوڈا کین گِرا کر ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ان کے نام بیک وقت ریکارڈ کی تعداد 178 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جن کا ہدف بیک وقت 181 گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرنا ہے) نے کم وقت میں پانی کی پستول سے 10 سوڈا کین گِرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ضوابط کے مطابق ان کو ایک بہت چھوٹی پستول استعمال کرنی تھی، جس سے سوڈا کین گِرانے کے لیے درکار طاقت حاصل کرنا مشکل تھا۔ جتنی زور سے وہ پستول چلاتے تھے، نشانہ اتنا ہی خراب ہو جاتا تھا۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ 10 ویں باری میں انہوں نے 5.93 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا لیکن انہوں نے ایک اور کوشش کی اور 4.92 سیکنڈ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں