ترکی میں گدھے بن گئے انٹر نیٹ کی فراہمی میں مددگار

کمپویٹر کی بیٹری کو ری چارج کرنے کیلئےسولرپینل کا ستعمال کیا جاتا ہے۔ ان سولر سسٹم کو گدھے پر لاد کر باندھ دیا جاتا ہے


ویب ڈیسک June 26, 2014
ترکی میں گدھے انٹرنیٹ کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔ فوٹو فائل

گدھا انتہائی مفید اور مدد گار جانور ہونے کے باجود بڑا مظلوم بھی ہے کیونکہ وہ بیچارہ وزن بھی اٹھاتا ہے لیکن پھر بھی کہلاتا گدھا ہی ہے لیکن ترکی میں گدھوں نے انٹرنیٹ تک رسائی میں مددگار بن کر اپنی اہمیت تسلیم کروالی ہے۔

ترکی میں اکثر چرواہے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اور دور دراز کے سفر کے دوران جب ان کے کمپویٹر میں لگی بیٹری ساتھ چھوڑ دیتی ہے تو پھر کام آتے ہیں یہ بیچارے گدھے کیونکہ کمپویٹر کی بیٹری کو ری چارج کرنے کے لیے سولر پینل کا ستعمال کیا جاتا ہے۔ ان سولر سسٹم کو گدھے پر لاد کر باندھ دیا جاتا ہے۔ اس دوران بیٹری ری چارج ہوجاتی ہے اور انٹرنیٹ دوبارہ کام کرنے لگتا ہے۔ یہ سولر پینل 5 سے 7کلو واٹ توانائی فراہم کرتا۔

دنیا کےدیگر ممالک کی طرح ترکی میں بھی انٹرنیٹ کا استعمال عام ہے لیکن دور دراز علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث سولر پینل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سولر پینل لیپ ٹاپ کی توانائی تو بحال کرنے میں مدد گار تو ہوتے ہی ہیں تاہم اس دوران اس کے سائے میں چرواہے آرام بھی کرتے ہیں، یعنی ایک ٹکٹ میں دو مزے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں