کراچی سفاک ماں نے کمسن بیٹی کو تشدد کے بعد قتل کردیا
ملزمہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش یو پی موڑ پر قائم سرکاری اسپتال میں چھوڑ چلی گئی
نیو کراچی میں سفاک ماں نے اپنی کمسن بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا اور لاش یو پی موڑ کے قریب سرکاری اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔
ایس پی نیو کراچی فیصل نور کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی کے رہائشی شہباز احمد کی اہلیہ دو ماں قبل اپنی کمسن بیٹی کو گھر سے لیکر نامعلوم مقام پر چلی گئی جس پر شہباز احمد نے اپنے سسرال جاکر بیوی اور بیٹی کے بارے میں معلوم کیا مگر انہوں نے کچھ نہیں بتایا اور کہا وہ بھی تلاش کر رہے ہیں۔
مقتولہ بچی کے والد نے اسپتال میں میڈیا کو بتایا وہ خود رکشہ ڈرائیور ہے اور اس کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی۔
سفاک خاتون اپنی کمسن بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش یو پی موڑ پر قائم سرکاری اسپتال میں چھوڑ چلی گئی اور اسپتال انتظامیہ کو کہا کہ فون نمبر پر بچی کے باپ کو اطلاع کردیں، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔