انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
انگلینڈ کی ٹیم نے 157 رنز کا مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 21.2 اوورز میں حاصل کیا
انگلینڈ ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے 157 رنز کا مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 21.2 اوورز میں حاصل کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹیمی بومنٹ ناٹ آؤٹ 76 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ مائیا بوشیئر 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جبکہ کپتان ہیتھر نائیٹ9 رنز بنا کر نقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بروک ہالیڈے نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 33.3 اوورز میں 156 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
کیویز کی جانب سے بروک ہالیڈے 51 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔جورجیا پلیمر 29، سوزی بیٹس 16، کپتان سوفی ڈیوین 13، ازابیلا گیز 12، املیا کر 10، جیس کر 10، میڈی گرین 2، مولی پینفولڈ اور ہینا روے 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈین نے 4، سوفی ایکلیسٹون نے 2 جبکہ لورین فائلر، نیٹ سیور برنٹ اور سارہ گلین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔