محکمہ انکم ٹیکس کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس

کپتان مصباح الحق سے 39 لاکھ ٹیکس وصولی کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک June 26, 2014
انکم ٹیکس نے محمد حفیظ کو 37 لاکھ روپے ٹیکس کی رقم جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔فوٹو:فائل

محکمہ انکم ٹیکس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے لئے انہیں نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق محکمہ انکم ٹیکس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سے 39 لاکھ ٹیکس وصولی کے لئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے تاہم مصباح الحق نے ٹیکس کی ادائیگی کے لئے محکمے سےوقت مانگ لیا ہے جبکہ کرکٹر عمر اکمل سے 26 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کے لئے بینکوں کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ انکم ٹیکس آفس نے کرکٹر اظہر علی کو 25 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان محمد حفیظ کو 37 لاکھ روپے ٹیکس کی رقم جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں