حیدرآباد میں ٹرک ڈرائیور نے رکشے اور موٹرسائیکل سواروں کو روند دیا
حادثے میں دو شہری جاں جبکہ متعدد زخمی، ڈرائیور موقع سے فرار
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ٹرک نے رکشے اور کئی موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے مہران آرٹس کونسل کے سامنے پٹھان گوٹھ روڈ پر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک ڈرائیور نے رکشے اور کئی موٹرسائیکل سواروں کو روند دیا۔
ٹرک تلے آکر ایک رکشہ جبکہ دو موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع سے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ لاشوں کو بھی ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔