پہلا ٹی ٹوئنٹی ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 99 رنز کا ہدف 14.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے سری لنکا ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بارش سے متاثر پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 99 رنز کا ہدف 14.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلے میتھیوز 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جبکہ شیمین کیمبل 16، قائنا جوزف 6، شیڈین نیشن 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
اسٹیفنی ٹیلر 28 اور عالیہ الین 15 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتھاپتھٹو، کویشا دلہاری اور سچینی نِسانسالا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سےقبل ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 15.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اتھاپتھٹو 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ وِشمی گُنارتنے 24، ہرشتا سماراوکرما 14 اور اِمیشا دلانی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
کویشا دلہاری 14 اور ہسِینی پریرا 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے چاروں وکٹیں ایفی فلیچر نے حاصل کیں۔