دنیا کی سب سے لمبی سائیکل تیار

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے شخص نے انجینئروں کی ٹیم کے ساتھ مل کر 180 فٹ اور 11 انچ لمبی سائیکل بنائی


ویب ڈیسک June 29, 2024
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈذ)

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انجینئروں کی ٹیم کے ساتھ مل کر 180 فٹ اور 11 انچ لمبی سائیکل بنائی اور دنیا کی سب سے لمبی سائیکل کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

39 سالہ آئیون شالک کا کہنا تھا کہ لڑکپن سے ان کا یہ خواب تھا کہ وہ دنیا کی سب سے لمبی بائیک بنائیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس خیال کے متعلق کافی سالوں سے سوچ رہے ہیں۔ ایک بار ان کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب موصول ہوئی جس میں ان کی نظر اس ریکارڈ پر پڑی۔

اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے 9 افراد پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جس نے ان کی مدد کی۔

شالک نے بتایا کہ سائیکل کو ڈیزائن کرنا اور بنانا ایک طویل عمل تھا جو کووڈ-19 کی عالمی وباء کے سبب رُک جانے کی وجہ سے دو سال بعد مکمل ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں