سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ افغان ٹیم کے نام منفی ریکارڈ بھی درج ہوگیا

ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں مختصر ترین اننگز کا یہ پہلا واقعہ ہے


ویب ڈیسک June 27, 2024
(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست کے ساتھ ہی افغانستان کی ٹیم کے نام ایک منفی ریکارڈ بھی درج ہو گیا۔

افغانستان کی ٹیم عالمی کرکٹ کی واحد ٹیم ہے جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں 71 گیندوں کی مختصر اننگز ہی کھیل پائی۔

جنوبی افریقا کے خلاف بڑے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور پوری ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں صرف 71 گیندوں پر محیط اس مختصر اننگز میں افغانستان کا صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل، جنوبی افریقا، افغانستان کو شکست دیکر پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

میگا ایونٹ میں اس سے قبل بھی مختصر اننگز کے منفی ریکارڈز بن چکے ہیں، مگر وہ ریکارڈز راؤنڈ میچز تک ہی محدود تھے، سیمی فائنلز میں مختصر ترین اننگز کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ٹیم نے نیدرلینڈز کی ٹیم کو صرف 63 گیندیں ہی کھیلنے دی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں سری لنکا کی ٹیم ہی کے خلاف نیدرلینڈز کی پوری ٹیم صرف 60 گیندیں ہی کھیل پائی تھی۔

اسی ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم بھی افغانستان کے خلاف 62 گیندوں کی مہمان ثابت ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |