جویریہ عباسی کو اپنی ہونے والی ساس سے تحفہ مل گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا : فوٹو : انسٹاگرام

مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی ہونے والی ساس نے اُنہیں خوبصورت تحفہ دے دیا۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی، اداکارہ نے ہاتھ میں لال اور گولڈن رنگ کی دلکش چوڑیاں پہنی ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اُنہیں یہ خوبصورت چوڑیاں، اُن کی ساس نے تحفے میں دی ہیں۔

اُن کے ہاتھ کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی نئی زندگی کی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

jj

واضح رہے کہ مئی 2024 میں جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس پوسٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

یاد رہے کہ پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد شمعون عباسی نے مزید تین شادیاں کیں، اداکار نے دوسری شادی حمیمہ ملک سے کی جو صرف ایک سال چل سکی، پھر تیسری شادی جویریہ رندھاوا سے کی۔

تیسری شادی میں بھی ناکامی کے بعد، شمعون عباسی نے چوتھی شادی شیری شاہ کے ساتھ کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔