شادی کے بعد سوناکشی کا سُسرالیوں کیساتھ ڈنر، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ڈنر کی ویڈیو وائرل ہوگئی : فوٹو : اسکرین گریب

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ڈنر کی ویڈیو وائرل ہوگئی : فوٹو : اسکرین گریب

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کے بعد اپنے مسلمان شوہر ظہیر اقبال اور سُسرالیوں کے ہمراہ ڈنر پر پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 جون کی شب سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو ممبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کے لیے جاتے ہوئے دیکھا گیا، اس موقع پر اداکارہ نے لال کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ اُن کے شوہر سفید ٹی شرٹ کے ساتھ پینٹ میں ملبوس تھے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ریسٹورنٹ کے اندر جانے سے پہلے بھارتی فوٹوگرافرز کے کیمروں کے سامنے پوز دیا، اس موقع پر یہ نوبیاہتا جوڑا بےحد خوش بھی نظر آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے سُسرالیوں اور چند قریبی دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں ڈنر کیا، یہ اس جوڑے کا شادی کے بعد پہلا ڈںر تھا جو اُنہوں نے کسی ریسٹورنٹ میں کیا۔

d1

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: سوناکشی اور ظہیر کی شادی کتنے سال چلے گی؟ بھارتی یوٹیوبر کا اہم دعویٰ

شادی کی تقریب کے بعد، اُسی رات جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریستوران میں عشائیہ (ولیمے کی تقریب) دیا تھا، جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

مسلمان اداکار ظہیر اقبال سے شادی پر سوناکشی سنہا کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔