بھارتی ٹیم کو سہولیات دینے پر مائیکل وان بھی آئی سی سی سے ناراض

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
سابق انگلش کرکٹر نے افغان ٹیم کو پریکٹس ڈے ناملنے پر بول اٹھے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق انگلش کرکٹر نے افغان ٹیم کو پریکٹس ڈے ناملنے پر بول اٹھے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق انگلش کرکٹ ٹیم کے مائیکل وان نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارت کو آئی سی سی کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پر لب کشائی کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان و معروف کمنٹیٹر نے لکھا کہ افغانستان نے پیر کی رات سینٹ ونسنٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، منگل کو انکی فلائٹ 4 گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور پھر انہیں پریکٹس کیلئے وقت بھی نہیں دیا گیا، پورے ٹورنامنٹ میں آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کو غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا سیمی فائنل گیانا میں ہونا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سابق انگلش کرکٹر برہم

دوسری جانب ویدر رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ریاست گیانا میں بارش کے 60 فیصد امکانات ہیں، صبح 10:30 بجے کھیل کے آغاز پر 33 جبکہ دوپہر 1 بجے مقامی وقت کے مطابق 60 فیصد بارش متوقع ہے۔

1

پہلے سیمی فائنل کے لیے ایک ریزرو دن رکھا گیا تھا لیکن دوسرے سیمی فائنل کیلئے ایسا نہیں تاہم میچ مکمل کرنے کیلئے 250 اضافی منٹ رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے متحرک ہوگیا

کھیل ختم ہونے کی صورت میں سپر 8 راؤنڈ کی ٹاپ ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی یعنی بھارتی ٹیم کے پاس بغیر کھیلے فائنل میں پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

اس سے قبل سابق کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ سمیت کئی نامور کرکٹرز نے آئی سی سی کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو سہولیات فراہم کرنے پر سوال اٹھایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔