اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 344 کلو گرام منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹک فورس ( اے این ایف) کا ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 344 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بلوچستان میں نوکنڈی چاغی کے علاقے میں 7۔316  کلو آئس اور 2۔17 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار سے 6 کلو چرس جبکہ  قیوم آباد میں ملزم سے 9۔2 کلو چرس برآمد کی گئی۔  ڈیرہ غازی خان روڈ ملتان میں ملزم سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔  گرفتار  ملزمان کے خلاف انسداد منشیات  ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔