کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

صوبائی اسمبلی سے پاس قرارداد کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا


ویب ڈیسک June 27, 2024
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی اسمبلی سے پاس قرارداد کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ قرارداد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر قائم مقدمات واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

جوڈیشل انکوائری کی قرارداد کے لیے متن تیار کرلیا گیا جس میں میں سی سی ٹی وی پبلک کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں جوڈیشل انکوائری کی قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل انکوائری کی قرارداد 10 مئی کو اسمبلی سے منظور کی گئی تھی، قرارداد مشتاق غنی اور اکبر ایوب نے پیش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |