صدرجنرل اسمبلی میں شرانگیزفلم کامعاملہ اٹھائیںالطاف حسین

عوام احتجاج کے دوران نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں،قائد متحدہ


Express Desk September 21, 2012
عوام احتجاج کے دوران نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں،قائد متحدہ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اپنے بیان میںشان رسولؐ کے خلاف بنائی جانے والی شیطانی فلم کی ایک مرتبہ پھر شدیدمذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پراپنا احتجاج ضرور رجسٹر کرائیں۔

لیکن نجی وسرکاری املاک کونقصان پہنچانے سے گریز کریں کیونکہ پرتشدد احتجاج سے بیہودہ فلم بنانے والوں اوران کی سپورٹ کرنے والوں کی صحت پرکوئی اثرنہیں پڑے گا بلکہ پرتشدداحتجاج سے اپنے ہی عوام اور ملک کا نقصان ہوگا۔الطاف حسین نے صدرزرداری سے اپیل کی کہ وہ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میںاس بیہودہ اورشرانگیزفلم کے معاملے کوبھی اٹھائیں، اس کی بھرپورمذمت کریں،اس پرپوری قوم کے جذبات سے عالمی برادری کو آگاہ کریں اوراس فلم کے خلاف جنرل اسمبلی میں قراردادمذمت پیش کی جائے۔

انھوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اس شرانگیزاورمذموم فلم کی بھرپور مذمت کرے۔ الطاف حسین نے تمام اکابرین اورعوام سے اپیل کی کہ وہ آج یوم عشق رسولؐ کے موقع پراپناپرامن احتجاج رجسٹرکرائیں اوراقوام متحدہ، امریکا،نیٹواوراو آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہوں کواحتجاجی مراسلے روانہ کریں اورپرامن طریقوں سے اپنے جذبات کااظہارکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں