سابق اہلیہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست، سیکریٹری داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
عدالت نے ایس ایچ اور جنوبی چھاؤنی کو بھی نوٹس جاری کیا:فوٹو:فائل

عدالت نے ایس ایچ اور جنوبی چھاؤنی کو بھی نوٹس جاری کیا:فوٹو:فائل

 لاہور: سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کے خلاف سابق اہلیہ سے زیادتی کے مقدمے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کے خلاف سابق اہلیہ عنبرین سردار سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی اور سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو 5 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ  عنبرین سردار نے اپنے سابق شوہر نورالامین مینگل کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی۔ سابق شوہر کا طلاق دینے بعد اسے خفیہ رکھ کر جسمانی تعلقات قائم کرنا ریپ کی تعریف میں آتا ہے۔ پولیس نے عنبرین سردار کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا۔ لاہور ہائیکورٹ جسٹس آف پیس کا حکم کالعدم کرکے ہوم سیکرٹری کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔