- شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق
- روہت شرما نے بھی کوہلی کی تقلید کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دیا
- کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی
- ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
- فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ
- ٹی 20 فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا
![شہباز گل بھائی بازیابی کیس میں ضرورت ہوئی تو وزیراعلیٰ پبجاب کو بھی طلب کرلیں گے،عدالت:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658026-shehbazgillbrotherlhr-1719478104-926-640x480.jpg)
شہباز گل بھائی بازیابی کیس میں ضرورت ہوئی تو وزیراعلیٰ پبجاب کو بھی طلب کرلیں گے،عدالت:فوٹو:فائل
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعلٰی پنجاب کو بھی طلب کیا جائے گا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لیا۔ عدالتی حکم کے باوجود مغوی کو بازیاب کروا کے پیش نہیں کیا گیا۔
جسٹس امجد رفیق نے مغوی کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کل مغوی کو اور تفصیلی رپورٹ رپورٹ پیش کریں۔ ضرورت پڑی تو وزیر اعلی مریم نواز کو بھی طلب کیا جائیگا۔ جبری گمشدگیاں آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے۔ یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔