عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا

جبری گمشدگیاں آئین کی خلاف ورزی ہے،کیا طریقہ ہے ضمانت ملے تواٹھالو، لاہورہائیکورٹ


ویب ڈیسک June 27, 2024
شہباز گل بھائی بازیابی کیس میں ضرورت ہوئی تو وزیراعلیٰ پبجاب کو بھی طلب کرلیں گے،عدالت:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعلٰی پنجاب کو بھی طلب کیا جائے گا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لیا۔ عدالتی حکم کے باوجود مغوی کو بازیاب کروا کے پیش نہیں کیا گیا۔

جسٹس امجد رفیق نے مغوی کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کل مغوی کو اور تفصیلی رپورٹ رپورٹ پیش کریں۔ ضرورت پڑی تو وزیر اعلی مریم نواز کو بھی طلب کیا جائیگا۔ جبری گمشدگیاں آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے۔ یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں