دوسرا سیمی فائنل؛ اگر میچ بارش کی نذر ہوا تو کون فائنل کھیلے گا؟

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اہم معرکہ بارش سے متاثر ہونے کا امکان (فوٹو: فائل)

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اہم معرکہ بارش سے متاثر ہونے کا امکان (فوٹو: فائل)

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی تاہم بارش کی صورت میں انگلش ٹیم کے فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

بھارتی ٹیم سپر 8 مرحلے میں بغیر کسی شکست کی وجہ سے سر فہرست رہنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسری پوزیشن پر موجود تھی، گیانا میں موسم ابرآلود ہے اور اگر میچ بارش کی نذر ہوا تو جوز بٹلر کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

ویدر رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ریاست گیانا میں بارش کے 60 فیصد امکانات ہیں، صبح 10:30 بجے کھیل کے آغاز پر 33 جبکہ دوپہر 1 بجے بارش کے 60 فیصد امکانات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

پہلے سیمی فائنل کے لیے ایک ریزرو دن رکھا گیا تھا لیکن دوسرے سیمی فائنل کیلئے ایسا نہیں تاہم میچ مکمل کرنے کیلئے 250 اضافی منٹ رکھے گئے ہیں۔
کھیل ختم ہونے کی صورت میں سپر 8 راؤنڈ کی ٹاپ ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔