بدمست ہاتھیوں نے بھارتی فوج کے افسر کو کچل دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے افسر کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا

انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے افسر کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا

نئی دہلی: بھارت میں دو الگ الگ واقعات میں نیم فوجی دستے بارڈر سیکیورٹی فورس کا افسر اور ایک اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس کے سب انسپکٹر راجبیر سنگھ میگھالیہ کی سرحد کے گارو ہلز سیکٹر میں تعینات تھے اور معمول کی ڈیوٹی کے دوران ہاتھیوں کے جنگلی ریوڑ نے اُن پر حملہ کردیا۔

بدمست ہاتھیوں کے حملے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے افسر نے ہاتھیوں کے چنگل سے نکلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ہاتھیوں نے انھیں بری طرح کچل ڈالا۔

ساتھیوں اہلکاروں نے اپنے افسر کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں بھیج دیا گیا۔

ایک اور واقعہ میں راجستھان میں تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار 59 سالہ ڈی سیموئیل کی ڈیوٹی کے دوران طبیعت بگڑ گئی۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔