عامر لیاقت ویڈیو لیک کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش

کورٹ رپورٹر  جمعرات 27 جون 2024
عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی : فوٹو : ویب ڈیسک

عدالت نے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی : فوٹو : ویب ڈیسک

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مرحوم اینکر پرسن اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حیسن کی ویڈیو لیک کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ اور ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں لیکن جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے ویڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت کے لیے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

وکیل صفائی لیاقت علی خان گبول کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت نازیبا ویڈیوز کیس : یوٹیوبر یاسر شامی کی ضمانت منظور

وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر نے یاسر شامی کو کلین چیٹ دے دی تھی، یاسر شامی کو ہے قصور قرار دینا غلط تھا۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کے نکاح میں رہتے ہوئے اُن کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کردی تھیں جس کے بعد عامر لیاقت حسین شدید ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔

عامر لیاقت حسین کا سوشل میڈیا پر بہت مذاق بنا تھا اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔