کترینہ کیف کے حمل کی خبروں پر پی آر ٹیم کا بیان آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
 کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں : فوٹو : فائل

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

کترینہ کیف کچھ عرصے سے کیمرے کی دُنیا سے غائب ہیں لیکن اس دوران اداکارہ کی چند ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں سے کچھ ویڈیوز بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز نے بنائی تھیں جبکہ کچھ ویڈیوز خفیہ طور پر چُھپ کر دور سے بنائی گئیں۔

ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے لباس میں ملبوس دیکھا گیا جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور اُنہوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

ان قیاس آرائیوں پر کترینہ کیف اور اُن کے شوہر وکی کوشل تاحال خاموش ہیں لیکن اب اداکارہ کی پی آر ٹیم کا بیان سامنے آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی تصدیق؟ ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی پی آر نے ان بےبنیاد خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی تردید کی۔

کترینہ کیف کی پی آر ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام میڈیا ہاؤسز سے اپیل ہے کہ وہ غیر مصدقہ رپورٹنگ کو فوری طور پر بند کر دیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں شادی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔