کمپنی کی گاڑی کی قسطیں ادا نہ کرسکنے پر اکاؤنٹنٹ کی خودکشی

پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی


ویب ڈیسک June 27, 2024
پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی (فوٹو: فائل)

سائٹ ایریا میں نجی کمپنی کے اکاؤنٹنٹ نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا عباس کمپاؤنڈ کے قریب سے نجی کمپنی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

متوفی کی شناخت 55 سالہ حسین ارتضیٰ رضوی ولد ارتضیٰ حسین رضوی کے نام سے کی گئی ہے، متوفی شخص نجی کمپنی میں اکاؤنٹنٹ تھا اور نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق بدھ کو کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین اپنا کام ختم کرکے اپنے اپنے گھر چلے گئے تھے لیکن متوفی اپنے گھر نہیں گیا، کمپنی کے دروازے کی چابی بھی متوفی کے پاس ہوتی تھی، کمپنی ملازمین کے جانے کے بعد متوفی نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹکر خودکشی کرلی۔

متوفی کے اہلخانہ کا کہنا ہے ٹریفک حادثے کے بعد متوفی کا ذہنی توازی درست نہیں تھا اور کمپنی کی جانب سے متوفی کو گاڑی بھی دی گئی تھی لیکن متوفی گاڑی قسطیں ادا نہیں کرپا رہا تھا جس کہ وجہ سے متوفی گزشتہ چند روز سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں