شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب
سنگل بینچ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس میں کل صبح ساڑھے نو بجے تک وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیری مزاری کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ شیریں مزاری اپنے وکیل احسن پیرزادہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
سنگل بینچ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر شیریں مزاری نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
شیریں مزاری کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم پاکستانی قوم کا نقطہ نظر ہے، امریکا جو مرضی کرے قوم جاگ چکی ہے واضح طور قوم نے سمجھ لیا ہے، امید ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔