سرحد پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور بنگلادیشی جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
رواں برس اب تک بھارتی سرحدی فوج کی فائرنگ میں 12 سے زائد بنگلادیشی ہلاک ہوچکے ہیں

رواں برس اب تک بھارتی سرحدی فوج کی فائرنگ میں 12 سے زائد بنگلادیشی ہلاک ہوچکے ہیں

ڈھاکا: انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سرحدی علاقے میں فائرنگ کرکے 65 سالہ بنگلہ دیشی شہری کو قتل کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق انڈین بارڈر فورس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت 65 سالہ نورالاسلام کے نام سے ہوئی جو ضلع لالمنیرہاٹ کا رہائشی تھا۔

یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب بنگلا دیشی بارڈر کے قریب کچھ لوگ اپنے مویشیوں کو چرا رہے تھے۔

بھارت کے نیم فوجی دستے نے ان افراد کو شناخت کا موقع دیا بغیر بلاجواز فائرنگ کردی جس میں نور الاسلام نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

بنگلادیشی بارڈر گارڈز کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل مفضل حسین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے پر فلیگ میٹنگ میں احتجاج درج کرایا جائے گا۔

بنگلادیش کی انسانی حقوق کی تنظیم عین او سلیش کیندرا کے مطابق رواں برس بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 سے تجاوز کرگئی جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے گزشتہ برس 28 بنگلادیشی ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔