کراچی، شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی (فوٹو : فائل)

لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی (فوٹو : فائل)

بھینس کالونی جمعہ گوٹھ کے قریب شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر معمرخاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے لانڈھی تھانے کے علاقے بھینس کالونی جمعہ گوٹھ کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر معمر خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

متوفیہ خاتون کی عمر 75 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر متوفیہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ریلوے پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیہ خاتون نے لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس سامنے آکر خود کشی کی، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔