- شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق
- روہت شرما نے بھی کوہلی کی تقلید کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دیا
- کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی
- ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
- فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ
- ٹی 20 فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
ریاست مخالف سرگرمی: شاندانہ گلزار کو دیا گیا نوٹس غیرقانونی قرار
![شاندانہ گلزار کو اشتعال انگیز مہم چلانے پر طلب کیا گیا:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658132-shandanagulzarxx-1719486004-584-640x480.jpg)
شاندانہ گلزار کو اشتعال انگیز مہم چلانے پر طلب کیا گیا:فوٹو:فائل
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف سرگرمی کے الزام پر ایف آئی اے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کی ایف آئی اے لاہور کے نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر سماعتوں کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنادیا۔ ہائی کورٹ نے ریاست مخالف بیان پر ایف آئی اے کے شاندانہ گلزار کو دیے گئے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا۔
یاد رہے کہ شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے لاہور نے ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اُکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا تھا اور حاضر نہ ہونے میں دفاع کا حق چھین لیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا
ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا تھا اور سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر عدالت نے نوٹس کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔